An-Nahl 16:47

Compare 5 Urdu translations

أَوْ يَأْخُذَهُمْ عَلَىٰ تَخَوُّفٍ فَإِنَّ رَبَّكُمْ لَرَءُوفٌ رَحِيمٌ

القرآن الكريم

DragHold to move · × to hide

یا جب ان کو عذاب کا ڈر پیدا ہوگیا ہو تو ان کو پکڑلے۔ بےشک تمہارا پروردگار بہت شفقت کرنے والا اور مہربان ہے

Fateh Muhammad Jalandhry

یا انہیں ڈرا دھمکا کر پکڑ لے ، پس یقیناً تمہارا پروردگار اعلیٰ شفقت اور انتہائی رحم والا ہے.

Muhammad Ibrahim Junagarhi

وہ جو کچھ بھی کرنا چاہے یہ لوگ اس کو عاجز کرنے کی طاقت نہیں رکھتے حقیقت یہ ہے کہ تمہارا رب بڑا ہی نرم خو اور رحیم ہے

Abul A'la Maududi

یا انہیں نقصان دیتے دیتے گرفتار کرلے کہ بیشک تمہارا رب نہایت مہربان رحم والا ہے،

Ahmed Raza Khan

یا پھر انہیں ڈرا ڈرا کر دھیرے دھیرے گرفت میں لیا جائے کہ تمہارا پروردگار بڑا شفیق اور مہربان ہے

Syed Zeeshan Haider Jawadi