Al-Hajj 22:74

Compare 5 Urdu translations

مَا قَدَرُوا اللَّهَ حَقَّ قَدْرِهِ ۗ إِنَّ اللَّهَ لَقَوِيٌّ عَزِيزٌ

القرآن الكريم

DragHold to move · × to hide

ان لوگوں نے خدا کی قدر جیسی کرنی چاہیئے تھی نہیں کی۔ کچھ شک نہیں کہ خدا زبردست اور غالب ہے

Fateh Muhammad Jalandhry

انہوں نے اللہ کے مرتبہ کے مطابق اس کی قدر جانی ہی نہیں ، اللہ تعالیٰ بڑا ہی زور وقوت والا اور غالب وزبردست ہے.

Muhammad Ibrahim Junagarhi

اِن لوگوں نے اللہ کی قدر ہی نہ پہچانی جیسا کہ اس کے پہچاننے کا حق ہے واقعہ یہ ہے کہ قوت اور عزت والا تو اللہ ہی ہے

Abul A'la Maududi

اللہ کی قدر نہ جانی جیسی چاہیے تھی بیشک اللہ قوت والا غالب ہے،

Ahmed Raza Khan

افسوس کہ ان لوگوں نے خدا کی واقعی قدر نہیں پہچانی اور بیشک اللہ بڑا قدرت والا اور سب پر غالب ہے

Syed Zeeshan Haider Jawadi