Az-Zumar 39:19

Compare 5 Urdu translations

أَفَمَنْ حَقَّ عَلَيْهِ كَلِمَةُ الْعَذَابِ أَفَأَنْتَ تُنْقِذُ مَنْ فِي النَّارِ

القرآن الكريم

DragHold to move · × to hide

بھلا جس شخص پر عذاب کا حکم صادر ہوچکا۔ تو کیا تم (ایسے) دوزخی کو مخلصی دے سکو گے؟

Fateh Muhammad Jalandhry

بھلا جس شخص پر عذاب کی بات ثابت ہو چکی ہے ، تو کیا آپ اسے جو دوزخ میں ہے چھڑا سکتے ہیں؟

Muhammad Ibrahim Junagarhi

(اے نبیؐ) اُس شخص کو کون بچا سکتا ہے جس پر عذاب کا فیصلہ چسپاں ہو چکا ہو؟ کیا تم اُسے بچا سکتے ہو جو آگ میں گر چکا ہو؟

Abul A'la Maududi

تو کیا وہ جس پر عذاب کی بات ثابت ہوچکی نجات والوں کے برابر ہوجائے گا تو کیا تم ہدایت دے کر آگ کے مستحق کو بچالو گے

Ahmed Raza Khan

کیا جس شخص پر کلمہ عذاب ثابت ہوجائے اور کیا جو شخص جہنمّ میں چلا ہی جائے آپ اسے نکال سکتے ہیں

Syed Zeeshan Haider Jawadi